ارنا نے محکمہ صحت کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ 12 سے 13 ستمبر تک کورونا کے حتمی تشخیصی معیاروں کے مطابق، مزید 618 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں جن میں سے 187 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک میں کورونا کا شکار افراد کی مجموعی تعداد 7 ملین 540 ہزار 316 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 7 ملین 317 ہزار 290 ہزار صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔
تاہم کووڈ- 19 سے متاثرہ 466 افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک ملک میں 53 ملین 946 ہزار 758 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔
نیز اب تک ایران میں 65 ملین 53 ہزار 673 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 58 ملین 446 638 افراد نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اور 31 ملین 85 ہزار 666 افراد نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کا حصول کیا ہے اور اب ملک میں مجموعی طور پر 154 ملین 585 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 482 کورونا ویکسین کی خوراکوں کی انجکشن کی گئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ